مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے ہزاروں باشندے حالیہ دنوں میں اس علاقے پر مسلسل بمباری کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر مسلسل حملے کئے جس کے دوران سینکڑوں افراد شہید اور دسیوں ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں غزہ میں شہداء کی تعداد 26 ہزار جب کہ زخمیوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ