27 جنوری، 2024، 8:34 AM

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی جاسوسی اڈے پر میزائل حملہ

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی جاسوسی اڈے پر میزائل حملہ

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے برکان میزائل سے صہیونی جاسوسی اڈے کو نشانہ بناکر جاسوسی تنصیبات اور کئی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ تنظیم کے مجاہدین نے برکان میزائل سے صہیونی جاسوسی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں میں سرحدی شہر الجلیل میں صہیونی سیکورٹی ادارے کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطبق لبنان کی سرحدوں کے اندر سے ایک گائیڈڈ میزائل سے صہیونی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازین شبعا فارم میں موجود صہیونی فوجی تنصیبات پر حملوں کی زد میں آئی ہیں جبکہ الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبے عیترون پر حملہ کیا ہے۔

News ID 1921503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha