25 مئی، 2024، 2:11 PM

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کے میزائل حملے

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کے میزائل حملے

حزب اللہ نے فلسطین کے شمال میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مختصر مدت کے دوران صہیونی تنصیبات پر 20 میزائل داغے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی صہیونی قصبوں دوفیف اور المنارہ میں خطرے کے سائرن بجاکر عوام کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل لگنے کی وجہ سے دوفیف میں نقصان ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ علاقے میں صہیونی فوج کے دفاعی سسٹم فعال ہونے کے باوجود کئی میزائل ہدف پر لگے ہیں۔

News ID 1924298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha