مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید حملے کئے ہیں۔
حملوں کے بعد شمالی سرحدوں پر واقع صہیونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیشون، یفتاح، المالکیہ، رامت نفتالی، شومرا، حتسور، ھجلیل، محنایم، غدوت، روش بینا، آویویم اور دیگر صہیونی علاقوں میں عوام کو محفوظ مقامات کی طرف چلے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی قصبوں کی فضاؤں میں حزب اللہ کے ڈرون طیارے گھوم رہے ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ حملوں کا دائرہ وسیع ہوتے ہوئے الجرمق اور طبریا کے قصبوں تک پھیل گیا ہے۔
سرحدی قصبوں سے صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد مسلسل 15 منٹ سے سائرن کی آوازیں آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون طیارے کسی مزاحمت اور مشکل کے بغیر صہیونی فضاوں میں چکر لگارہے ہیں۔
صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ شمالی قصبوں پر حزب اللہ کے حملوں کی نوعیت بہت شدید ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے جبکہ مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی قصبے جادوت میں ڈرون طیارہ گرنے سے ایک صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ