مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے المالکیہ میں صہیونی فوجی مرکز پر توپخانے کی مدد سے حملہ کیا ہے۔
دراین اثناء صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی فوج پر شدید عوامی دباو ہے جس کی وجہ سے جنوبی لبنان میں صہیونی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی فوج نے سرحدی علاقے میں لبنانی فوجی تنصیبات پر فضائی حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ