15 جون، 2024، 11:50 AM

مقبوضہ فلسطین کے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے شدید حملے، مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

مقبوضہ فلسطین کے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے شدید حملے، مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر شدید حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں صہیونی تنصیبات میں آگ لگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کئے ہیں۔

لبنانی تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین کے حملے کی وجہ سے جلیل علیا میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مقامی صہیونی میڈیا نے بھی کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی آبادیوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے بعد بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

حزب اللہ اس حوالے سے کہا ہے کہ مجاہدین نے کفر شعبا اور دیگر مقامات پر 18 مرتبہ حملہ کیا ہے جس میں صہیونی فوج کی دفاعی اور اطلاعاتی تنصیبات کو خصوصی طور پر ہدف بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے سرحدی علاقوں سے صہیونی آباد کار انخلاء کرکے دوسرے علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں۔

News ID 1924697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha