16 دسمبر، 2024، 9:02 AM

شام پر صہیونی جارحیت جاری، عوامی مقامات پر حملے

شام پر صہیونی جارحیت جاری، عوامی مقامات پر حملے

صہیونی حکومت نے شام کے مختلف علاقوں میں عوامی مقامات پر حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شام میں عوامی مقامات اور تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے دیرالزور میں مختلف مقامات پر شدید بمباری کی۔

المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نے قنیطرہ میں شامی سرحد کے اندر  کلومیٹر تک پیشقدمی کرکے قبضہ کیا ہے۔

صہیونی فوج دفاعی اور فوجی تنصیبات اور اسلحہ کے ڈپوؤں پر حملوں کے علاوہ جنوبی شام اور گولان کے علاقے میں عوامی مقامات پر حملے کررہی ہے۔

تل ابیب حکام نے حملوں کا بہانہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولان کے علاقے میں مقیم صہیونیوں کی حفاظت کے لئے شام میں فوج داخل ہوگئی ہے۔

News ID 1928831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha