مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے غیر جانبدار تحریک کے 19 ویں اجلاس کے موقع پر یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوتریش سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایرانی نائب صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ویٹو پاور کا استحقاق غیر منصفانہ ہے۔ اسی غیر منصفانہ پاور کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے سے روکا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہوں لوگوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع انتونی گوتریش نے کہا کہ ایران کو خطے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے امن برقرار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
اجلاس کے دوران ایرانی نائب صدر نے جنوبی افریقی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی اور عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام کی نسل کشی کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
جنوبی افریقی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدام انجام دے گا۔
آپ کا تبصرہ