14 جنوری، 2024، 2:57 PM

مقبوضہ حیفہ دهماکوں سے گونج اٹھا، صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

مقبوضہ حیفہ دهماکوں سے گونج اٹھا، صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

مقبوضہ حیفہ میں میزائل گرنے کی میڈیا قیاس آرائیوں کے بعد صہیونی حکام نے دھماکے کا سبب کچھ اور بتایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کچھ دیر پہلے میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے حیفا کی ریفائنری میں شدید دھماکے کی خبر دی تھی۔

صیہونی امور کے ماہر فراس یاغی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ایسا لگتا ہے کہ خلیج حیفہ میں کوئی سیکورٹی واقعہ پیش آیا ہے تاہم اسرائیلی حلقے میزائل گرنے کا  امکان ظاہر کر رہے ہیں۔"

در این اثناء بعض میڈیا حلقوں نے مقبوضہ حیفہ میں میزائل کے لگنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ صیہونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حیفہ کا دھماکا "کارمل الیونز" کے ری ایکٹر میں ہوا ہے اور ابتدائی اندازوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا تھا ری ایکٹر کے اندر ہائی پریشر کی وجہ سے ہوا۔ تاہم اس خوفناک دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

News ID 1921265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha