14 جنوری، 2024، 4:16 PM

مقبوضہ فلسطین، حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب دھماکہ

مقبوضہ فلسطین، حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب دھماکہ

صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع خلیج حیفہ میں ایک آئل ریفائنری کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع خلیج حیفہ میں ایک آئل ریفائنری کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ 

اسرائیلی حکومت کے اہلکار کا دعویٰ ہے کہ واقعے کی وجہ ایک فیکٹری کی پولی تھیلین کی تنصیبات میں خرابی تھی۔ تاہم دھماکے کے بعد ضروری مرمت کے لیے یونٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1921267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha