14 جنوری، 2024، 2:27 PM

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

دنیا کے مختلف براعظموں میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دنیا کے مختلف براعظموں میں غزہ کے مظلوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں خیابان کوئن وکٹوریا میں ریلی کے دوران شرکاء نے غزہ کے خلاف کاروائیوں کو فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر کی سمت مارچ کیا۔

الجزیرہ کے مطابق ریلی کے شرکاء نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے اسرائیل کو ہتھیار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے کوشش کرے۔

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

القدس الاخباریہ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور غزہ میں صہیونی حکومت کے حملوں کی بھرپور مذمت کی۔

دراین اثناء تیونس سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق عوام نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے باز رہنے کا انتباہ کیا۔

ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ سے اظہار ہمدردی کی ریلیاں، ویڈیوز، تصاویر

دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم، جرمنی کے شہر برلن، ترکی، جنوبی کوریا، آسٹریا، اٹلی، ڈنمارک، لگسمبرگ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بھی عوام نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین فلسطین کی آزادی اور غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

News ID 1921261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha