9 جنوری، 2024، 2:30 PM

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی کی مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی کی مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دینی اور فلاحی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ محسن نجفی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا اوران کی کی دینی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور ان کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

News ID 1921154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha