9 جنوری، 2024، 4:24 PM

سربراہ امت واحدہ پاکستان:

آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ہائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے

آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ہائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے

مفسر قرآن،محقق و مصنف آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ھائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مفسر قرآن،محقق و مصنف،مربی قوم، معلم اخلاق،استاذالعلماء،معمار وطن، شیخ الجامعہ،محسن ملت، علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ہائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سادہ زندگی، عبودیت اور بندگی سے بھرپور شب و روز، زندگی کے ایام سے بھرپور استفادہ، تالیفی تعلیمی تفسیری، علمی آثار ،مدارس اسکولز، کالجز،اداروں کی تشکیل، طلبہ اور جوانوں کی معنوی اخلاقی اور علمی تربیت،ھر شعبے میں آپ کے زندہ اور موثر آثار آپکی نورانی زندگی کی عکاس ہیں، جب کبھی حالات کی دھوپ میں شدت محسوس ہوتی قوم کے تمام اکابر کو باہمی اتحاد و وحدت کے لئے جو شجر سایہ دارنصیب ہوتا و مرحوم شیخ صاحب کا بابرکت وجود تھا، وطن عزیز میں پیش آنے والے تمام اہم اور مشکل بحرانی حالات میں قوم، علماء تنظیمیں، جوانان کی نگاہ جس شخصیت کی جانب اٹھتی وہ محسن ملت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے مشکل اور کٹھن حالات میں اللہ تعالی نے شیخ صاحب مرحوم کے بابرکت وجود کو ہی تمام گروہوں اور علماء کو یکجا کرنے اور ایک ملی موقف کے اعلان کا نورانی ذریعہ بنایا، استاذالعلماء کی زندگی ہر خاص و عام کے لئے نھایت بابرکت اور دینی اقدار و معارف کے بیان کے لئے منبع فیض قرار پائی، اس شخصیت کے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ عاش سعیدا و مات شھیدا، کیونکہ من مات علی حب آل محمد مات شھیدا اللہ انھیں نبی کریم اور آل نبی علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کی برکتوں سے قوم کو مزید فیضیاب فرمائے۔

News ID 1921162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha