8 جنوری، 2024، 3:26 PM

اسرائیلی حماقت کی صورت میں ایران کا ردعمل تباہ کن ہوگا، ایرانی سینئر کمانڈر

اسرائیلی حماقت کی صورت میں ایران کا ردعمل تباہ کن ہوگا، ایرانی سینئر کمانڈر

ایران کے ایک سینئر فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ملک پر حملہ کیا تو تہران داندان شکن جواب سے دریغ نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد نے  کہا کہ ایرانی کمانڈروں کے پاس کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا کھلا اختیار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی لبنان، عراق، فلسطین، یمن اور شام میں مزاحمتی فورسز کی حمایت میں ایک اہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے عراق اور شام کی حکومتوں کو یہ امید دلائی کہ وہ داعش جیسے تکفیری دہشت گرد گروہ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید کا نہایت اہم قدم تھا۔

جنرل راشد نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تاکہ خود کو ’قومی ہیرو‘ کہلوا سکے۔ تاہم یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد سزا سے بچنے میں ناکام رہے ہیں اور جنرل سلیمانی کے قتل کے جرم کے مرتکب افراد کو جلد سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی کے آغاز میں افغانستان اور پھر عراق پر امریکی فوج کے قبضے کے پیش نظر قوموں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔

News ID 1921137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha