20 نومبر، 2023، 2:18 PM

مقاومتی تنظیمیں اسرائیلی جرائم کے خلاف بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اپنا ردعمل دکھارہی ہیں، ایران

مقاومتی تنظیمیں اسرائیلی جرائم کے خلاف بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اپنا ردعمل دکھارہی ہیں، ایران

وزیر خارجہ عبداللہیان نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیمیں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اپنا ردعمل دکھارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمان کے سینیئر رکن کے مطابق وزیرخارجہ عبداللہیان نے پارلیمنٹ سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ غزہ کے خلاف 40 دن جارحیت کے بعد اسرائیل کی حکمت عملی ناکام ہورہی ہے۔

ابوالفضل عمویی نے عبداللہیان کے حوالے سے کہا کہ مقاومتی تنظیمیں صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباو بڑھارہی ہیں جبکہ ان کی پوری طاقت کا ابھی مظاہرہ نہیں ہوا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرکے پالیسی سازوں کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے صہیونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ کے حالات مزید سخت ہوگئے ہیں۔

خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں مقاومتی تنظیمیں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملے کررہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کے خلاف حملے بند کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

یاد رہے کہ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد صہیونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 12300 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہوگئی ہے۔

News ID 1920102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha