26 اکتوبر، 2023، 4:03 PM

غزہ کے خلاف زمینی کاروائی غاصب اسرائیلی فوج کو تباہ کردے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

غزہ کے خلاف زمینی کاروائی غاصب اسرائیلی فوج کو تباہ کردے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ خدا ہر دور میں معجزے دکھاتا ہے اور آج غزہ موسیٰ کا عصا ہے، اگر اسرائیلی غزہ پر اپنے نجس قدم رکھتے ہیں تو یہ ان کا قبرستان بن جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے صیہونی اسرائیلی فوجی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی اس کی زمینی افواج کو کھا جائے گی۔

انہوں نے مشہد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "فلسطین میں دشمنوں کے لیے جیتنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ فضائی بمباری کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ 

اگر انہوں نے زمینی کاروائی کی غلطی کی تو غزہ کا ڈریگن انہیں کھا جائے گا۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ خدا ہر دور میں معجزے دکھاتا ہے، اور آج غزہ موسیٰ کا عصا ہے، اور اگر اسرائیلی غزہ پر اپنے نجس قدم رکھتے ہیں تو یہ ان کا قبرستان بن جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ریاستیں محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مکمل حمایت کر رہی ہیں۔

جنرل سلامی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا غضب ایک دن صیہونیوں اور ان کے مغربی حمایتیوں پر برسے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے سربراہان روزانہ تل ابیب جا کر مرتی ہوئی صیہونی رجیم کو مصنوعی سانس کے ذریعے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن دوسری طرف امریکہ کی اجازت سے غزہ میں تمام جرائم ہو رہے ہیں اور وہ اس محصور پٹی کے لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دیتے البتہ یہ تمام حرکتیں مسلمانوں کے دل و دماغ میں نفرت و غصے کی خوف ناک آگ بھڑکا رہی ہیں اور مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں نے پوری مسلم دنیا کو اپنا دشمن بنا دیا ہے اور یہ دشمنی روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے واشنگٹن کی نفرت انگیز اور دشمن ساز پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی امریکی اہلکار اسلامی دنیا کے کسی ایک شہر میں بحفاظت چل سکتا ہے اور اپنا طیارہ ان علاقوں میں اتار سکتا ہے؟ ہر گز نہیں! انہیں رات کی تاریکی میم آکر لوٹنا پڑتا ہے جب کہ مسلمانوں کے دل متحد ہیں۔

جنرل سلامی نے امریکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اسرائیلی رجیم اپنے حملے بند کر دے۔ 

News ID 1919659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha