مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی آرمی کی ریڈیو سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس رجیم کی زمینی افواج نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی میں نسبتاً وسیع زمینی کارروائی کی جو کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کے مقصد سے کی گئی۔
صیہونی ریڈیو سروس نے دعویٰ کیا کہ غاصب افواج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کے لئے پیشگی طور پر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صیہونی حلقوں کو اس بات پر سخت تشویش ہے کہ اگر غزہ میں زمینی کارروائی کی گئی تو غاصب فوج کو مزاحمتی فورسز کے چھاپہ مار حملے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچا کر ایک اور شرمناک شکست سے دوچار کر دیں گے۔
ایک ایسی خوخوار رجیم کہ جس کا واحد ہنر نہتے فلسطینی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ہے اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 20 دن گزرنے کے بعد بھی وہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کا براہ راست مقابلہ کرنے کی جرات نہیں کر سکی۔
آپ کا تبصرہ