20 اکتوبر، 2023، 4:22 PM

لبنان سے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے داغے گئے

لبنان سے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے داغے گئے

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے شبعا کے مقبوضہ میدانوں کے اندر صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے ہردوف کی جانب متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

دوسری جانب شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسی طرح کفر شوبا اور سماقہ کی بلندیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانے "رویسات العلم" کو حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں بسطرہ فارم پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔

دوسری جانب بیلجیئم نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔

News ID 1919542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha