مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، المیادین نیوز نے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے وابستہ کرد میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ان فورسز کی ایک فوجی گاڑی کو الحسکہ شہر کے جنوب میں ترک فوج کے ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الحسکہ کے گویران محلے میں دو دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں آواز سنائی دینے کے ساتھ امدادی گاڑیوں کے سائرن بجنے لگے۔
ایس ڈی ایف سے وابستہ کرد میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ الحسکہ شہر کے جنوب میں ان کی ایک فوجی گاڑی پر ڈرون حملے کے نتجے میں ممکنہ طور پر جانی نقصان ہوا ہے۔
دریں اثنا، باخبر ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ ترک ڈرون نے گویران محلے کے شمالی داخلی دروازے پر البروتی پل پر ایس ڈی ایف فورسز کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ان ذرائع نے نشاندہی کی کہ اس حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ SDF فورسز کے رہنما تھے۔
مذکورہ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ نام نہاد پیس سپرنگ آپریشن کے دوران ایس ڈی ایف جنرل کمانڈ کے متعدد ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کے بعد ترک فوج نے 2019 میں راس العین اور تل ابیض شہروں کو نشانہ بنایا، یہ اس پر پہلا ترک حملہ ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج وقتاً فوقتاً شام کے شمال اور شمال مشرق میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔
آپ کا تبصرہ