1 اکتوبر، 2023، 6:41 PM

ترکیہ میں وزارت داخلہ کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ

ترکیہ میں وزارت داخلہ کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ

ترک وزیر داخلہ نے انقرہ میں ترکیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت پر ہونے والے آج کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ انقرہ میں آج ہونے والے حملے کے اصل مرتکب دو دہشت گرد ہیں جن میں سے ایک نے خود کو کار میں ہی اڑا لیا جب کہ دوسرے کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں ترکیہ کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو ترک اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک میڈیا نے چند منٹ قبل انقرہ کے مرکز میں ایک زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1919112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha