مہر خبررساں ایجنسی نے سحرنیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے تجارتی و اقتصادی وفد کا چار روزہ دورہ ہندوستان مکمل منصوبہ بندی کے تحت انجام پا رہا ہے جس کا مقصد اس ملک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اپنے دورۂ ہندوستان میں ایران کا یہ وفد ہندوستان میں تجارتی و اقتصادی گنجائش و توانائیوں کا جائزہ لے گا۔ اس دورے میں ایران کے اعلی سفارت کاروں کے ساتھ نشست، پیداواری مراکز کا معائنہ، معدنیات، ٹیکسٹائل، مختلف دھاتوں، غذائی اشیا کی پیداوار اور تجارتی شعبوں میں ہندوستانی تجارتی و اقتصادی حکام سے ملاقات بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کا ایک اہم رکن ملک ہے اور ان دونوں تنظیموں کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے ایران کی حکمت عملی کے پیش نظر ہندوستان کے ساتھ مفاہمت کا جاری عمل اس سلسلے میں پیش نظر مقاصد کو آگے بڑھانے میں تقدیر ساز کردار ادا کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ