21 ستمبر، 2023، 4:14 PM

ہندوستان میں کینیڈا کے شہریوں کا داخلہ بند

ہندوستان میں کینیڈا کے شہریوں کا داخلہ بند

ہندوستان اور کینیڈا کے کشیدہ تعلقات کے درمیان ہندوستان نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات معطل کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حکومت ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ویزا سروسز کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق ہندوستان آنے والے  کینیڈائی شہریوں کے داخلے پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے جو اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظر ہی ہندوستان نے بدھ کو کینیڈا جانے والے اور وہاں مقیم ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس ایڈوائزری میں ہندوستان نے اپنے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے کینیڈا نے بھی اسی طرح کی ایڈوائزری اپنے شہریوں کے لئے جاری کی تھی۔

News ID 1918943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha