22 اگست، 2023، 6:59 PM

ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، مصر

ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، مصر

مصری کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے اعلی عہدیدار نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ 

کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ محمد العرابی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں تاہم فی الحال میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں کسی بیرونی ثالثی کی ضرورت سے انکار کیا اور کہا کہ یہ معاملہ بہت سادہ ہے لہذا تہران کے تعلقات بحال ہوجائیں گے البتہ مصر کے کچھ تحفظات ہیں جن کے بارے میں ہمارا موقف بدلنے پر کوئی دباو نہیں لگاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے ہیں لیکن تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے یمن، شام اور لبنان جیسے مسائل کو بھی ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہے۔

العرانی نے واضح کیا کہ قاہرہ تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں عرب ممالک کی سیکورٹی کو بھی مدنظر رکھے گا۔ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے ٹائم ٹیبل دینا بہت دشوار ہے البتہ مذاکرات کا امکان موجود ہے۔

News ID 1918547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha