22 اگست، 2023، 6:58 PM

اربعین اور جسمانی صحت؛

اربعین مارچ کے دوران سر درد سے بچنے کے لئے طبی مشورے

 اربعین مارچ کے دوران سر درد سے بچنے کے لئے طبی مشورے

اربعین مارچ کے دوران سر درد سے بچنے کے لئے دھوپ سے خود کو بچائیں اور بدن میں وٹامین سی بحال رکھتے ہوئے مقوی مشروبات استعمال کریں

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے سر درد سے بچنے کے لئے ایک لیٹر پانی پینے کے لئے اپنے ہمراہ رکھیں۔

دھوپ کی تیز روشنی سے بچنے کے لئے سن بلاک کریم، دھوپ کا چشمہ اور چھتری یا ٹوپی استعمال کریں۔

ایک عدد لیمو کو تھوڑا نمک یا چینی میں ملاکر بوتل کے پانی میں مخلوط کریں اور دن کو وقفے وقفے سے پئیں۔ یہ مشروب بدن میں پانی کی کمی کو پورا کرے گی۔ اس مشروب کو پینا کمزور زائرین مثلا خواتین، بچے اور بوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ بدن میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ وٹامین سی کو بھی کم ہونے نہیں دیتی ہے جس سے بخار اور انفلوئنزا سے حفاظت ہوتی ہے۔

یاد رکھئے کہ سر درد سے بچنے کے لئے بدن میں پانی مطلوبہ مقدار میں ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازین درد شقیقہ اور دیگر اقسام کے سر درد کو روکنے کے لئے بھوک سے بچانے والی ہلکی غذائیں مثلا بسکٹ اور کھجور اپنے ساتھ رکھیں۔ بھوک کی وجہ سے سر درد میں مبتلا افراد کی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔

News ID 1918548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha