23 اگست، 2023، 3:42 PM

اربعین اور جسمانی صحت؛

عمررسیدہ افراد کے لئے ضروری نکات

 عمررسیدہ افراد کے لئے ضروری نکات

عمررسیدہ افراد جسمانی کمزوری کے پیش نظر اپنی صحت اور جسمانی توانائی کو بحال رکھنے کے لئے کچھ اصولوں اور نکات کی رعایت کریں

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق اربعین مارچ ایک مذہبی اور ثقافتی رسم ہے اسی لئے ہر ملک اپنے شہریوں تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں میں عمر رسیدہ اور کمزور افراد کی بھی ایک بڑی تعداد ہوتی ہےجو زیادہ توجہ اور نگہبانی کے محتاج ہوتے ہیں۔

دوسروں کی جانب سے نگرانی کے علاوہ ان افراد کو ذاتی طور پر کچھ نکات کی رعایت کرنا چاہئے

عمر رسیدہ افراد دوسروں سے زیادہ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہوتے ہیں لہذا ہمیشہ اپنے ہمراہ پانی کا بوتل رکھیں۔

مارچ سے پہلے معلوم ہونا چاہئے کہ کتنے دن پیدل مارچ کرنا ہے

ضرورت محسوس کرنے پر فوری طور پر استراحت کریں

نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء کو اپنے معتمد ساتھیوں کے پاس رکھیں

اپنے ساتھ ہلکی اور مقوی غذائی اشیاء مثلا کشمش، بادام وغیرہ رکھیں 

ابتدائی طبی امداد، ذاتی استعمال کی چیزیں اور مختصر لباس اپنے ساتھ رکھیں

اگرچہ پیدل چلنا جوڑوں کے درد اور دیگر بیماریوں کے لئے مفید ہے لیکن عمر رسیدہ افراد عصا کے سہارے سفر کریں تاکہ زانو اور جوڑوں پر دباو نہ آئے

ہمیشہ اپنے کاروان اور ساتھیوں کے ہمراہ رہیں۔ گم ہوجانے کی صورت میں فوری طور پر گمشدگان کے مرکز سے رابطہ کریں

ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ عمر رسیدہ افراد کرونا جیسے وبائی امراض سے متاثر ہوسکتے ہیں لہذا سینی ٹائزر استعمال کریں اور بھیڑ اور ہجوم سے گزرنے کے بعد فوری طور پر اپنے چہرے اور ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں

پاوں چھالے وغیرہ پڑنے سے بچنے کے لئے ویسلین اور دیگر طبی مواد استعمال کریں

News ID 1918561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha