24 اگست، 2023، 1:08 AM

اربعین کے دوران سیکورٹی بحال رکھنے کے لئے کربلا میں خصوصی مشقیں

اربعین کے دوران سیکورٹی بحال رکھنے کے لئے کربلا میں خصوصی مشقیں

کربلا کی پولیس کے مطابق اربعین کے دوران زائرین کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے صوبے کے شمال میں مشقیں شروع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کربلا کی پولیس کے مرکز سے جاری سے ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے شمالی حصوں میں سیکورٹی فورسز نے خصوصی مشقیں شروع کی ہیں تاکہ اربعین کے دوران زائرین کی حفاظت اور صوبے کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کے مختلف دستے شمالی علاقوں الوند، الرفیع اور الخنافسہ میں مشقوں میں مصروف ہیں۔ نیشنل سیکورٹی اور فضائیہ سے تعلق رکھنے والے اینٹی ٹیریرسٹ گروپ، آپریشنل ٹیم اور بم ڈسپوزل ٹیم پولیس کی نگرانی میں ہونے والی مشقوں میں شامل ہیں۔

صوبہ کربلا کی پولیس نے مزید کہا ہے کہ مشقوں کے ابتدائی مرحلے میں صوبے کے صحرائی علاقوں اور غیر آباد قصبوں کی چھان بین کی گئی ہے تاکہ شرپسندوں کی جانب سے ان علاقوں سے حملوں کے خطرات کو دور کیا جائے۔

پولیس کے مطابق اربعین کے آخر تک یہ مشقیں اور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1918558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha