24 اگست، 2023، 1:01 AM

اربعین اور جسمانی صحت؛

اربعین مارچ کے دوران ممکنہ خطرات سے کیسے بچیں

اربعین مارچ کے دوران ممکنہ خطرات سے کیسے بچیں

اربعین ایک زیارتی سفر ہے جس میں زائرین کی کثیر تعداد اور گرم موسم کی وجہ سے مشکلات اور خطرات کے پیش نظر حفاظتی نکات کی رعایت لازمی ہے

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، انجمن ہلال احمر ایران نے اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ کے دوران شرکاء کی کثیر تعداد اور موسم کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سلامتی اور صحت کو یقینی بنانے کے لئے کچھ نکات کی رعایت لازمی ہے۔
مارچ کے دوران اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ہوشیار اور آمادہ رہیں تاکہ ممکنہ خطرات یا مشکلات پیش آنے کی صورت میں فوری مدد ممکن ہوجائے۔

اربعین مارچ کے دوران حفاظتی نکات

متعلقہ حکام اور ذمہ داران کی نصیحتوں اور اعلانات پر توجہ رکھیں

افواہوں پر یقین نہ کریں اور موکبوں میں افواہ پھیلانے سے گریز کریں

کسی جگہ استراحت کرنے کی صورت میں اس جگہ کے بارے میں اور حرم تک رفت و آمد کے راستے کے بارے میں بروقت اطلاع حاصل کریں

حرم اور مارچ کے راستوں کے بارے میں اچھی طرح اطلاعات حاصل کریں

کربلا کی طرف پیدل مارچ کے دوران زیادہ دیر تک مسلسل سفر نہ کریں

ضرورت محسوس کرنے پر استراحت کریں یا گاڑی کے ذریعے سفر جاری رکھیں

عراق کے موسم کے مطابق لباس پہنیں

آرام دہ جوتے، ٹوپی اور مناسب بیگ ہمرا رکھیں
منظم طریقے سے پانی پیتے رہیں

ہمیشہ اپنے ساتھ پانی کا ایک بوتل رکھیں جس کو پینے اور چہرے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعمال کریں
سفر کے دوران دوسروں کو مخصوصا خواتین، بچوں اور کمزور افراد کو دھکا دینے سے گریز کریں
مارچ کے دوران بھیڑ سے دور رہنے کی کوشش کریں
ہجوم اور بھیڑ میں پہنچنے کی صورت میں اپنے قدموں پر قابو رکھیں۔ توانائی بچائیں۔ بلاضرورت بھیڑ کو دھکا دے کر نکلنے یا شور مچانے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے ہاتھوں کو سینے کے سامنے رکھیں تاکہ پسلیوں کی حفاظت ہوجائے اور سانس لینے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو
کوئی زمین پر گر جائے فورا اٹھائیں

خواتین اور معذور افراد ہمیشہ کسی ساتھی کے ہمراہ مارچ کریں۔ ان کی نگرانی میں غفلت نہ برتیں

فلٹر والا ماسک اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ گرد آلود ہوا چلنے کی صورت میں استفادہ کیا جاسکے
کسی بھی نامعلوم شخص سے موبائل یا کوئی دوسری چیز اٹھانے سے گریز کریں

کوئی بھی مشکوک شئی نظر آنے کی صورت فوری طور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں

اپنا موبائل چارج پر رکھ نہ چھوڑیں اور کسی نامعلوم شخص کے حوالے نہ کریں

سرحد عبور کرتے ہوئے تاریک اور سنسان مقامات پر رکنے سے گریز کریں۔ فقط استراحت کے لئے آمادہ مقامات پر رکیں

ملک سے نکلنے سے اپنی گاڑی کے بارے حفاظتی نکات مثلا دروازوں کے بند ہونے اور دیگر نکات کے بارے میں یقین حاصل کریں

پارک کرنے کے بعد گاڑی میں پیسے اور دیگر ذاتی وسائل رکھنے سے گریز کریں

News ID 1918560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha