30 جون، 2023، 5:44 PM

مشہد میں ایک منفرد جشن کا انعقاد؛ جہاں قرآن لوگوں کی خوشیوں کا مرکز بنا

مشہد میں ایک منفرد جشن کا انعقاد؛ جہاں قرآن لوگوں کی خوشیوں کا مرکز بنا

مشہد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جہاں لوگوں کی خوشیوں کا مرکز قرآن تھا جو کہ عام خیالات کے برعکس ایک منفرد قرآنی محفل تھی۔

 مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک؛ چند دنوں سے میڈیا میں عیدالاضحی کے موقع پر ایک پر شکوہ جشن کے انعقاد کی خوشخبری سنائی جارہی تھی۔ ایسا جشن کہ جس کے عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے لیکن اس کی خاص بات یہ تھی کہ خوشی کی عام محفلوں کے برعکس اس میں قرآن مجید لوگوں کی خوشیوں کا مرکز ٹھہرا۔ 

مشہد میں ایک منفرد جشن کا انعقاد؛ جہاں قرآن لوگوں کی خوشیوں کا مرکز بنا

اس منفرد قرآنی جشن میں شرکت کے لیے لوگوں کے شاندار استقبال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا جس کے تحت 50 ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی۔

مذکورہ بے مثال قرآنی محفل میں شائقین کو تین نوجوان قاریوں نے مخصوص آیات کی تلاوت کے ذریعے محظوظ کیا۔ 

مشہد میں ایک منفرد جشن کا انعقاد؛ جہاں قرآن لوگوں کی خوشیوں کا مرکز بنا

محمد اسد اللہی نے کلام "تجدید عہد" سنا کر جشن کے ماحول کو چار چاند لگا دئے۔

اس منفرد قرآنی تقریب کی دوسری اہم خصوصیت یہ تھی کہ عید غدیر کی آمد کا قرآنی جشن کے ذریعے پیشگی استقبال کرکے دنیا کو قرآن اور علی ع کی یکجائی کا پیغام دیا گیا کہ اگر اس زمانے میں اس پیغام پر عمل کیا جاتا تو آج امت اسلامی تفرقوں اور اختلافات کی شکار نہ ہوتی۔

News ID 1917517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Naseem Abbas PK 22:46 - 2023/06/30
      0 0
      آپ لوگ بہت زبردست نیوز دیتے ہیں لیکن اگر یہ ویڈیو کی شکل میں ہو تو زبردست رہےگا۔۔۔ اس کے علاو مجھے اس طرح کی ویڈیوز چاہیئں تاکہ ایڈٹ کرکے پوسٹ کرسکوں پلیز مجھے بھیج دیں۔۔ Wattsapp ....... 034372