11 جون، 2023، 6:20 PM

مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش

مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے رابطہ کار نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ مشرقی بیت المقدس میں مقیم فلسطینی شہریوں کے خلاف کاروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں انسانی امدادرسانی کے امور کے رابطہ کار لائن ہاسٹینگز نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں آباد سینکڑوں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 1954 سے بیت المقدس میں مقیم فلسطینی شہری صب لبن کو صہیونی سیکورٹی فورسز نے اپنے خاندان سمیت گھر سے نکال دیا جائے گا۔ ان کو صہیونی حکومت کی جانب سے اتوار تک اپنا گھر خالی کرنے کرکے صہیونی آبادکاروں کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ کار نے مزید لکھا ہے کہ اس وقت بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں ہزاروں شہریوں کو جبری گھروں سے بے دخل کرنے کا خطرہ لاحق ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کو فوری طور پر روکنا چاہئے۔

اسے پہلے جمعرات کو مقبوضہ فلسطین میں قائم یورپی یونین کے دفتر کی طرف سے بھی اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں مقیم 150 فلسطینیوں کو جبری اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کا احتمال ہے۔ بیان میں یورپی یونین نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادکاری کی مخالفت کی تھی۔
 

News ID 1917118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha