19 مئی، 2023، 1:04 PM

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ بھائی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔

News ID 1916577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha