17 مئی، 2023، 5:22 PM

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان

پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔

News ID 1916533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha