مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارت نے اگست 2019 سے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ ملکر کوششیں جاری رکھیں گے اور ہم تمام ملکوں سے دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ