3 اپریل، 2023، 8:29 AM

مریم کی چند روز میں لندن روانگی، نواز شریف کیساتھ عمرے پر جائینگی

مریم کی چند روز میں لندن روانگی، نواز شریف کیساتھ عمرے پر جائینگی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ مریم نواز لندن سے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیاگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی جائے گی۔

News ID 1915664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha