مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فیڈریشن میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کل 29 مارچ کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اپنے دورہ روس کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ