26 مارچ، 2023، 5:09 PM

اب عمران خان رہے گا یا ہم، ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہر حد تک جائیں گے، رانا ثنااللہ

اب عمران خان رہے گا یا ہم، ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہر حد تک جائیں گے، رانا ثنااللہ

پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے بلکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے اوراب وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ہم ان کو اپنا سیاسی مخالف سمجھتے تھے لیکن اب یہاں تک آگئی ہے کہ وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں دونوں میں سے ایک کا وجود باقی رہنا ہے اور اگر سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے جس میں اصولی، غیراصولی، جمہوری اور غیرجمہوری کی بات ختم ہوجائے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ منفی ہوں گے یا ہم اور یہ چیز اس نے خود پیدا کی ہے۔

News ID 1915514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha