26 مارچ، 2023، 9:56 PM

ملازمین نے پاکستانی وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

ملازمین نے پاکستانی وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اپنے خط میں ملازم نے لکھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک جبکہ تنخواہ کم ہے۔

ملازم نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ تنخواہ نہیں بڑھائی تو کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔ مہنگائی اور اخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کےلیے کوئی جمع پونجی نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کےلیے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔

News ID 1915518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha