مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسداد انسانی سملنگ سیل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سید مظہرعلی اور محمد عمران الله کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا۔
ملزمان سادہ لوح لوگوں سے خطیررقم لے کر جعلی ویزے دینے میں ملوث ہیں، انہوں نے جمہوریہ چیک بھجوانے کے لیے 3 شہریوں سے 78 لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ ملزم مظہر علی کے خلاف پہلے ہی سے متعدد انکوئریاں چل رہی ہیں اور مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.
ڈپٹی ڈائریکٹرانسدادِ انسانی سمگلنگ سیل اسلام آباد آمنہ بیگ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جعلی ویزوں کے نام پر معصوم لوگوں کی جمع پونجی ہڑپنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
آپ کا تبصرہ