مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ کے عوام نے سویڈش حکام کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کا اجازت نامہ جاری کرنے کے خلاف احتجاجاً استنبول میں اسٹاک ہوم قونصل خانے کے سامنے سویڈن کے پرچم کو نذر آتش کیا۔
درایں اثنا کچھ لوگ سویڈن کے قونصل خانے کی عمارت پر حملے کا ارادہ بھی رکھتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے انہیں ایسا کرنے سے باز رکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈش حکام نے ڈنمارک کے ایک انتہا پسند کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے مصحف شریف کی کاپی کو آگ لگانے کی اجازت دی تھی۔ اس اقدام پر پوری اسلامی دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ