22 جنوری، 2023، 4:29 PM

سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی، عمران خان کی شدید مذمت

سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی، عمران خان کی شدید مذمت

پاکستانی سابق وزیراعظم نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں پاکستانی سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآنِ کریم نذرِ آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔

News ID 1914321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha