پاکستان میں مساجد کے بند اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مساجد کے بند اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، ساتھ ہی ساتھ مساجد کو نئے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت بھی دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی کے بعد مساجد کے اکاؤنٹس بند کردئیے گئے تھے، جسے بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے مساجد کے اکاؤنٹس بحال ہوئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ اب مساجد کے نئے اکاؤنٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

News Code 1914322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha