25 جنوری، 2023، 8:15 AM

نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے مذاکرات ملتوی، روسی میڈیا

نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے مذاکرات ملتوی، روسی میڈیا

روسی اسپوتنک نیوز ایجنسی نے نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان مذاکرات ملتوی کیے جانے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی خبر ایجنسی اسپوتنک باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان نیٹو میں شمولیت کے لیے ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

مذکورہ روسی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ مذاکرات انقرہ کی درخواست پر تا اطلاع ثانوی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اسپوتنک نے مزید کہا کہ ان سہ فریقی مشاورتوں کا التوا غیر معینہ مدت کے لیے ہوا ہے۔

در ایں اثنا چند گھنٹے قبل فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاویستو نے سویڈن کی جانب سے سٹاک ہوم کے نیٹو سے الحاق کے لیے ترکیہ کی رضامندی اور منظوری حاصل کرنے میں حالیہ مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر فن لینڈ اکیلے کام کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔ 

ہاویستو نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن نے گزشتہ سال نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی اور اس عمل کو ایک ساتھ مکمل کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم ترکیہ کے ساتھ سویڈن کے بگڑتے تعلقات کو دیکھتے ہوئے شاید ہیلسنکی اسٹاک ہوم سے الگ ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انقرہ سویڈن کے الحاق کی منظوری کو طول دیتا ہے تو فن لینڈ کی حکومت "حالات کا از سر نو جائزہ لے گی"۔ ان کے بقول فن لینڈ کی حکومت کو سویڈن کے نیٹو سے الحاق کے عمل میں ترکیہ میں مئی میں ہونے والے عام انتخابات تک کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

ہاویستو نے کہا کہ فن لینڈ، سویڈن اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کئی ہفتوں تک "ملتوی" ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے دونوں ممالک کی درخواستوں کو الگ کرنے کے خیال پر بھی بات کی تھی۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت سٹاک ہوم میں ترکیہ مخالف مظاہروں اور قرآن نذر آتش کرنے کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوشش کی حمایت نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ سٹاک ہوم میں سویڈش حکام کی اجازت کے ساتھ ہونے والے ایک حالیہ مظاہرے میں ایک انتہا پسند ڈینش-سویڈش سیاست دان راسموس پالوڈن نے ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے متعدد بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

News ID 1914367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha