مہر خبررساں ایجنسی نے لاس اینجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے۔
مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔
ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
آپ کا تبصرہ