مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہید اہل سنت عالم دین مولوی عبدالواحد ریگی کے اہل خانہ نے بیان جاری کیا جس میں رہبر انقلاب اسلامی کی خصوصی توجہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم علمائے کرام، عمائدین، ذمہ داران اور قابل قدر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہید والد مولوی عبدالواحد ریگی رحمۃ اللہ علیہ کے جنازے، تشییع اور تدفین میں پرجوش اور قابل رشک انداز میں شرکت کی یا ہمدردی کے پیغامات بھیج کر ہمارے درد کو تسلی دی اور دکھوں کو مداوا کیا۔
شہید مولوی عبد الواحد ریگی کے اہل خانہ نے مزید کہا کہ لازم ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی، عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کی خصوصی توجہ پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کریں۔ اسی طرح متعلقہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبہ سیستان و بلوچستان کی سیکورٹی کونسل سے بھی اظہار تشکر کرتے ہیں کہ جو دہشت گردی کے اس واقعے کے آغاز سے لے کر اب تک اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات مصروف عمل رہے اور اس مظلوم شہید کے قتل کے تین مرکزی مجرموں کو تیزی کے ساتھ ڈھونڈ کر گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جاری کوششوں سے اس دہشت گردی میں ملوث دیگر عناصر کو بھی گرفتار کر کے قانون اور انصاف کے حوالے کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ