17 دسمبر، 2022، 3:02 PM

آیت اللہ روحانی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ روحانی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

عراق میں موجود عالم تشیع کے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سیستانی نے ایک پیغام جاری کر کے مرجع تقلید، فقیہ اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، السومریہ نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ عراق میں موجود دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے مرجع تقلید،  فقیہ و حوزہ علمیہ کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے ارتحال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں آیت اللہ سید صادق روحانی کی وفات پر امام زمانہ (عج)، حوزہ علمیہ قم، مرحوم کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدتمندوں کو تعزیت پیش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم آیت اللہ صادق روحانی اپنی بابرکت عمر شاگردوں کی تعلیم و تربیت اور اہل بیت (ع) کے معارف کی نشر و ترویج میں صرف کی اور اس راہ میں بے شمار صوبتیں برداشت کیں اور اپنے پیچھے ایک گراں بہا سرمایہ چھوڑا۔ 

آیت اللہ العظمی سیستانی نے مرحوم مرجع تقلید کے لئے مغفرت و بلندی درجات اور تمام لواحقین کے لئے صبر جزیل کی دعا کی۔ 

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید صادق روحانی کل بروز جمعہ 96 سال کی عمر میں دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرما گئے تھے۔
 

News ID 1913711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha