13 دسمبر، 2022، 7:42 PM

مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے مرکزی مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا، ایرانی وزارت اینٹلیجنس

مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے مرکزی مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا، ایرانی وزارت اینٹلیجنس

ایران کی وزارت اینٹلی جنس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شہید مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے مرکزی مجرموں کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت اینٹلی جنس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں شہید کئے جانے والے معروف اہل سنت عالم دین مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے مرکزی مجرموں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے گمنام سپاہیوں کی شب و روز کی محنت کے بدولت صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کمانڈ کے آپریشنل تعاون سے شہید مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے تین مرکزی مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر شہید مولوی عبد الواحد ریگی کے قتل کے بعد ملک سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور حساس اداروں کے گمنام جاں نثاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

ایران کی وزارت اینٹلی جنس نے کہا کہ تفصیلی معلومات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر خاش کی امام حسین مسجد (ع) کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالواحد ریگی جو کہ علاقے اور صوبے کے اکابر علما میں سے ایک تھے، کو جمعرات کی سہ پہر اغوا کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔
 

News ID 1913651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha