مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے اہل سنت عالم مولوی عبدالواحد ریگی کے اغوا اور شہادت کے افسوسناک واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں میں انہوں اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مجرموں کے خلاف فوری اور سنگین قانونی چارہ جوئی اور سزا کی تاکید کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولوی عبدالواحد ریگی رحمة اللہ علیہ کے اغوا کا افسوسناک واقعہ اور اس خیرخواہ اور دلیر عالم کی شہادت نے مجھے دکھ اور صدمہ پہنچایا۔جن شرپسندوں نے یہ جرم کیا ہے وہ کرائے کے قاتل اور آلہ کار ہیں جو ہمارے بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی عوام کے اتحاد کے دشمنوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔
رہبر معظم نے مزید کہا کہ متعلقہ ذمہ دار اداروں کا فرض ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور انہیں سزا دی جائے اور یہ کام جلد اور سنجیدگی سے ہونا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ میں اس شہید کے معزز خاندان اور بلوچستان کے تمام لوگوں بالخصوص خاش اور ایرانشہر کے عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے رحمت کی دعا کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ