مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے اپنے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایک بیان میں ایران سمیت ان ممالک، اداروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں ان تمام ممالک، اداروں، شخصیات، سیاسی جماعتوں اور عوامی و مذھبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ، تدفین اور فاتحہ خوانی کے پروگراموں میں شرکت کی اور تعزیتی پیغامات بھیجے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
بیان میں ترکی اور قطر کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ