21 نومبر، 2021، 9:07 AM

حماس کا فلسطین کی حمایت میں بنیادی نقش ایفا کرنے پر ایران کا شکریہ

حماس کا فلسطین کی حمایت میں بنیادی نقش ایفا کرنے پر ایران کا شکریہ

فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی مزاحمت کی حمایت کے سلسلے میں بنیادی نقش ایفا کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاقصی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی مزاحمت کی حمایت کے سلسلے میں بنیادی نقش ایفا کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی سیاسی ، مالی اور عسکری حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور ایران فلسطینیوں کا مضبوط حامی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی تنظیم حماس ایک اہم فلسطینی تنظيم ہے جس کا فلسطین کے اندر اور باہر اہم مقام ہے ۔حماس کے ہر 4 سال بعد اندرونی انتخابات ہوتے ہیں۔ حماس فلسطین کی طاقتور اور قدرتمند تنظیم ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی تنظيم حماس فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنے اصولوں پر قائم ہے اور یہ تنظیم اسلامی اور عربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی اپنے اہداف پر گامزن ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ایران فلسطینی عوام  کا سچا ، مخلص اور مضبوط  حامی ہے ہم ایران کی بے لوث حمایت پر ایرانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔

News ID 1908904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha