6 دسمبر، 2022، 2:14 PM

مدرسہ فیضیہ قم میں "ولایت کے ساتھ تجدید عہد" کے عنوان سے علماء کا عظیم الشان اجتماع منعقد

 مدرسہ فیضیہ قم میں "ولایت کے ساتھ تجدید عہد" کے عنوان سے علماء کا عظیم الشان اجتماع منعقد

ایران کے شہر قم میں واقع تاریخی مدرسہ فیضیہ کہ جہاں سے امام خمینی (رہ) نے اسلامی انقلاب کی تحریک کا آغاز کیا تھا، میں عظیم الشان میثاق ولایت کا اجتماع منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے علما اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں انقلاب کا سرچشمہ سمجھے جانے والے مذہبی شہر قم میں واقع مدرسہ فیضیہ کہ جہاں سے بانی انقلاب امام خمینی ﴿رہ﴾ نے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا، میں منگل کی صبح حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

اس اجتماع میں جو مثیاق ولایت کے عنوان سے انجام پایا اور جس کا مقصد ملک کے اسلامی نظام اور ولایت کے نظام سے اپنی وابستگی کا اظہار تھا، حوزہ علمیہ کے سطوح عالیہ کے اساتید، فاضلین اور طلباء نے شرکت کی جن میں مرد و خواتین دونوں ہی صنف کے فضلا اور طلباء شامل تھے۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، تہران کے عبوری امام جمعہ آیت اللہ خاتمی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی، ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ کعبی اور بہت سی دیگر شخصیات اور علما نے اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماع میں شریک علما اور طلباء نے اسلامی انقلاب، ولایت فقیہ کے نظام اور رہبر معظم انقلاب کے اپنی حمایت کا اعلان کیا اور امام خمینی ﴿رہ﴾ کے پیغام اور اس کے مقاصد سے وفاداری کا اعادہ کیا۔ 

علما اور طلباء نے ملک میں فسادات اور افراتفری پھیلانے والوں کی بھی پر زور مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں اور عوامی جان و مال سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے۔ 

اجتماع سے رہبری کی ماہری کونسل کے رکن آیت اللہ آراکی نے خطاب کیا۔ 

News ID 1913530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha