31 اکتوبر، 2022، 11:48 AM

بھارت میں پُل منہدم ہونے سے 140 افراد جانبحق

بھارت میں پُل منہدم ہونے سے 140 افراد جانبحق

بھارت کے شہر موربی میں دریا کے اوپر تاروں پر بنا ہوا 140 سالہ قدیم پُل مرت کے 5 ویں روز اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 141 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست گجرات کے موربی ضلع میں مچھو دریا پر قائم 140 سالہ قدیم پُل کو مرمت کے بعد پانچ دن قبل  دوبارہ عوام کیلیے کھولا گیا تھا۔ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں اب تک 140 افراد جانبحق ہوچکے ہیں جبکہ 177 کو بچا لیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق  واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ 500 سے زائد شہریوں نے ایک ساتھ پُل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پُل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

News ID 1912902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha